ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ترکی میں کار بم حملہ، تین پولیس اہلکار ہلاک

ترکی میں کار بم حملہ، تین پولیس اہلکار ہلاک

Thu, 18 Aug 2016 16:28:33    S.O. News Service

انقرہ،18؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ترکی کے مشرقی حصے میں پولیس ہیڈکوارٹرز کی عمارت پر کیے گئے ایک کار بم حملے میں تین پولیس اہلکار ہلاک جب کہ ایک سو سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ جمعرات کے روز یہ دھماکا مشرقی ترک شہر ایلازِگ میں واقع پولیس ہیڈکوارٹرز کی پارکنگ میں ہوا۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے دھماکا خیز مواد سے بھری ہوئی ایک گاڑی اس پارکنگ لاٹ میں کھڑی کی۔ مقامی ٹی وی چینلز پر نشر کی جانے والی فوٹیج میں جائے واقعہ سے کثیف دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے۔ گزشتہ شام مشرقی ریاست وان میں بھی ایک کار بم حملے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے تھے۔ خیال رہے کہ گزشتہ ایک برس سے ترکی کے مشرقی حصے، کرد علیحدگی پسندوں اور حکومتی فورسز کے درمیان جھڑپوں سے شدید متاثر ہیں۔


Share: